اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ماہ ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل بروز منگل بمطابق29 ربیع الاول کو ہوگا،اجلا س وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلا س اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں ہونگے۔