مصطفیٰ عامر قتل کیس: محکمۂ پراسیکیوشن کا پولیس تفتیش پر عدم اطمینان

مصطفیٰ عامر قتل کیس: محکمۂ پراسیکیوشن کا پولیس تفتیش پر عدم اطمینان

مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں محکمۂ پراسیکیوشن نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے ہدایت دی ہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔حکام نے پولیس سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیس میں ملزمان سے اب تک کیا تفتیش ہوئی، کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور آیا ڈی این اے اور فنگر پرنٹس سمیت دیگر فرانزک تحقیقات کا آغاز ہوا یا نہیں۔پراسیکیوشن نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے جلد از جلد مکمل تحقیقات اور شواہد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کیس کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔