1 ماہ میں 84لاکھ بھارتی شہری واٹس ایپ اکائونٹس سے محروم ہوگئے

واشنگٹن(آئی این پی ) مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں 8.4ملین بھارتی شہریوں کے اکائونٹس بند کر دئیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے جعلی و فراڈ کی سرگرمیوں کے پیشِ نظر عمل میں لائی گئی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ اگست 2024میں واٹس ایپ کو 10ہزار 707صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 93فیصد شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔