ابوظہبی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات کی سائبرسیکیورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر ایک خطرناک زیرو ڈے اٹیک سامنے آیا ہے، جو صرف ایک کال کے ذریعے صارف کا فون ہیک کر سکتا ہے، حتی کہ کال ریسیو نہ کرنے پر بھی۔ماہرین کے مطابق ہیکرز اس خامی کے ذریعے صارفین کے چیٹس، تصاویر اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، یہ حملہ اتنا خطرناک ہے کہ صرف نامعلوم نمبر سے کال موصول ہونے پر فون متاثر ہو سکتا ہے۔