اسلام آباد(آئی ا ین پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔ وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیریشن پر جواب جمعرات تک جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی اور حکم دیا کہ جو معاونت حکومت کو دی جائے اس کی کاپی عدالت میں بھی جمع کرائی جائے۔