میانمار: باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے میں دھماکا، 55 ہلاکتیں اور درجنوں زخمی

میانمار: باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے میں دھماکا، 55 ہلاکتیں اور درجنوں زخمی

میانمار کی ریاست شان کے ضلع نامکھم میں ہونے والے ایک شدید دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، یہ دھماکہ ضلع کے باغیوں کے زیرِ کنٹرول گاؤں کاؤنگ تات میں ہوا، جس میں 25 خواتین اور 30 مرد ہلاک ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے کئی مکان تباہ ہو گئے ہیں، اور ملبے کے نیچے مزید لاشیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکومت مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کان کنی میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کے حادثاتی پھٹنے سے ہوا ہے۔ تاحال سرکاری طور پر اس بارے میں کوئی حتمی تصدیق یا تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔