فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر میں پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف برانچز پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔حکام کے مطابق ان حملوں کے الزام میں کم از کم 178 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔