اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے کے واقعات نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔
دیسی لیموں: سرکاری نرخ 267 روپے فی کلو، مارکیٹ میں 600 روپے فی کلو تک فروخت۔
آلو: سرکاری نرخ 20 روپے فی کلو، مارکیٹ میں 30 روپے۔
پیاز: سرکاری نرخ 80 روپے فی کلو، مارکیٹ میں 120 روپے۔
ٹماٹر: سرکاری نرخ 32 روپے، مارکیٹ میں 50 روپے فی کلو۔
چائنیز لہسن: سرکاری نرخ 355 روپے، مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو۔
ادرک: سرکاری نرخ 275 روپے، مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو۔
سبزیوں میں بھنڈی: سرکاری نرخ 50 روپے، 80 روپے فی کلو۔
کریلا: سرکاری نرخ 66 روپے، 90 روپے فی کلو۔
ٹینڈے: سرکاری نرخ 105 روپے، 120 روپے فی کلو۔
پھلوں میں بھی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں:
کچا آم: سرکاری نرخ 40 روپے، مارکیٹ میں 90 روپے فی کلو۔
سندھڑی آم: سرکاری نرخ 270 روپے، مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو۔
تربوز: سرکاری نرخ 40 روپے، مارکیٹ میں 60 روپے فی کلو۔
آڑو: سرکاری نرخ 190 روپے، مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو۔
b سرکاری نرخ 355 روپے، مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو۔
کیلا: سرکاری نرخ 150 روپے فی درجن، صارفین کو 200 روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔
شہریوں نے کہا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔