سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے سبب خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق، امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 8 دسمبر 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔ منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف امیدوار 10 دسمبر 2025 تک اپیلیں دائر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد، اپیلوں کے فیصلوں کی حتمی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، اور نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ پولنگ کا عمل 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ، لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے دوران وصول کیے جائیں گے۔