لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ وصیت اور ان کی طبیعت کے حوالے سے پھیلی تشویشناک خبروں پر ان کے قانونی مشیر اور وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کا اہم وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ان تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔