معاملہ صرف کرپشن یا اسمگلنگ کا نہیں، بلکہ یہ سراسر انسانی تقدس کی بدترین پامالی کا ہے، 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ، کوئی ڈاکٹر شامل نہیں :شہزاد ندیم
اسلام آباد (آئی این پی ) ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد ندیم نے انسانی اعضا ملنے سے متعلق کیس کے حوالے انکشا ف کیا ہے کہ انسانی پلیسینٹا سے کولیجن شاٹ اورجلد کی گولیاں بنائی جاتی تھیں۔ شہزاد ندیم کا کہنا تھا کہ یہ مافیا اسپتالوں سے انسانی پلیسینٹا حاصل کر کے اسے اسمگل کرتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک کی کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، تاہم فی الحال ان گرفتار ملزمان میں کوئی ڈاکٹر شامل نہیں