پریانکا چوپڑا کی والدہ نے گھنے، مضبوط، چمکدار بالوں کیلئے گھریلو ماسک بتا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف ہالی و لالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ اور ایستھیٹک ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے گھنے، چمکدار اور صحت مند بالوں کے لیے اپنا پسندیدہ گھریلو ہیئر ماسک شیئر کیا ہے۔مدھو چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں ناریل کے تیل، میتھی دانے، روز میری، چاول کے پانی اور چیا سیڈز کو ملا کر ایک خاص ماسک تیار کرتی ہوں، بھگوئے ہوئے چیا سیڈز اس آمیزے کو جیلی جیسی ساخت دیتے ہیں جس سے اسے بالوں میں لگانا آسان ہو جاتا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اس ماسک کو بالوں میں لگا کر تقریبا 1 گھنٹے تک چھوڑ دیں، بعد ازاں بالوں کو دھو لیں، یہ نسخہ بالوں کو مضبوط، چمکدار اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے اور بالوں کی بھرپور نشوونما کے لیے مفید ہے۔73 سالہ مدھو چوپڑا کا کہنا ہے کہ یہ میرے ماہانہ ہیئر کیئر روٹین کے پہلے ہفتے کا حصہ ہے جبکہ میں ہر ہفتے مختلف طریقہ کار اپناتی ہوں جنہیں جلد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کروں گی۔