لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں نیٹ ورک سامنے آگیا: ایف آئی اے تحقیقات
انسانی پلیسینٹا طبی فضلہ سمجھ کر تلف، وہی اینٹی ایجنگ انجکشن بنانے کیلئے بیرونِ ملک بھیجا جا رہا تھا
راولپنڈی(آئی این پی )زچگی کے بعد ضائع ہونے والا انسانی پلیسینٹا لاکھوں روپے مالیت کے اینٹی ایجنگ انجکشن بنانے میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں مبینہ نیٹ ورک سامنے آگیا۔ کسٹمز اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے کردار کی بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔جو انسانی پلیسینٹا عام طور پر طبی فضلہ سمجھ کر تلف کر دیا جاتا ہے، وہی مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے بڑھتی عمر کے آثار روکنے والے اینٹی ایجنگ انجکشن بنانے کے لئے بیرونِ ملک بھیجا جا رہا تھا