لاہور(آئی این پی )وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کاہنہ کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے،ہمیں احساس ہے اس وقت بچوں کے والدین پر کیا گزر رہی ہوگی،بچوں کے والدین کی تکلیف الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بغیر رجسٹریشن اور بغیر بورڈ کے گھر میں ٹیوشن سینٹر قائم تھا،خستہ حال گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر میں بچے پڑھتے تھے۔جن بچوں سے کمائی کی جا رہی تھی، انہیں بوسیدہ چھت تلے بٹھایا گیا تھا،