ہائیکورٹ : قتل کے ملزم کو بری کرنے کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے ملزم محمد وقاص کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کی موت کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس شہرام سرور نے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم پر صفیہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے، تھانہ دیپالپور میں فروری 2019 میں قتل کا مقدمہ درج ہوا جبکہ ماتحت عدالت نے ستمبر 2021 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مجرم کے خلاف مقدمہ تاخیر سے درج کر ایا گیا، مقدمہ کے گوہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی، پوسٹمارٹم تاخیر سے کر ایا گیا۔