4مقابلے، 5ملزم مارے گئے

باٹا پور میں حماد اور آصف ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ، کوٹ لکھپت میں عاصم مارا گیا 
 شاہدرہ میں سلیم مارا گیا ،کوتوالی میں ریکوری کیلئے جانیوالی ٹیم پر ملزم کے ساتھیوں کا حملہ فریاد ہلاک 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی نے مختلف علاقوں میں 4 مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک ایک ملزم زخمی ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابقسی سی ڈی کینٹ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان باٹا پور کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے سی سی ڈی کینٹ پولیس نے ڈاکوئوں اور اشتہاری ملزمان کی اطلاع پر گرفتاری کے لئے باٹا پور کے علاقے میں چھاپہ مارا۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی دو طرفہ فائرنگ میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیجن کی شناخت حماد اور آصف کے نام سے ہوئی۔انسپکٹر سی سی ڈی کینٹ عاطف ذوالفقار خان نے بتایا کہ ملزمان بینک رابری، ہائوس رابری سمیت دیگر 100کے قریب جرائم میں ملوث تھے ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے کوٹ لکھپت میں سی سی ڈی کامبینہ پولیس مقابلہ تہت گاؤں کے قریب ہونیوالے پولیس مقابلے میں 1 ملزم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیاہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی زخمی ہونیوالے ملزم کی شناخت قیصرکیے نام سے ہوئی زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،سی سی ڈی کی ٹیم ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جبکہ کوتوالی کے علاقے میں بھی سی سی کا مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک جسکی شناخت فریاد کے نام سے ہوئی ہے شاہدرہ میں بھی سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جسکی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچوں ڈاکوئوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ترجمان سی سی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں