پنجاب :45 دن میں1 30گینگسٹرز گرفتار

سی سی ڈی نے ڈیڑھ ماہ  میںہزار سے زائد اشتہاری بھی گرفتار کرلئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کاپنجاب بھر میں سرگرم مختلف گینگز کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے سی سی ڈی نے ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں 130 سے زائد گینگسٹرز کو گرفتارکرلیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق یہ گینگسٹرز قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے سی سی ڈی نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ان آرگنائزڑ گروپوں کو ٹریس کرکے ان کے خلاف کاروائیاں کیںسی سی ڈی ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں 1000 سے زائد انتہائی خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر چکا ہے جرم سے پاک پنجاب کے لئے سی سی ڈی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے جرائم پیشہ افراد اور گینگسٹرز کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا