نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں فتح کی بات کی لیکن سب الٹ ہوا:ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی حملوں میں شہید 12سائنسدانوں نے 100سے زائد نئے سائنسدان بنائے، عباس عراقچی
تہران(آئی این پی ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 2سال پہلے نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں فتح کی بات کی لیکن سب الٹ ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ حماس میں 2لاکھ نئی بھرتیوں کے بعد آج غزہ اسرائیلی فوج کی دلدل ہے، 2 سال پہلے نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں فتح کی بات کی لیکن سب الٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈیڈی کی جانب بھاگنے والے نیتن یاہو میزائلوں سے تباہ خفیہ جگہیں اب تک چھپا رہے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے سائنسدانوں سے متعلق کہا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید 12 سائنسدانوں نے 100سے زائد نئے سائنسدان بنائے۔