واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کی شمال مشرقی ریاست ایڈاہو میں آگ بجھانے کے دوران متعدد فائر فائٹرز پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئیور ڈی الینے شہر میں پیش آیا ہے،کائونٹی شیرف کے مطابق ،،حملے کے وقت فائر فائٹرز جنگل میں لگی آگ بجھانے میں مصروف تھے۔