عثمان خواجہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ بڑھ گیا

عثمان خواجہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ بڑھ گیا

آسٹریلیا کے تجربہ کار بائیں ہاتھ کے بیٹر عثمان خواجہ پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل میڈیا کے سامنے اپنی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے حوالے سے بات کریں گے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ان کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ عثمان خواجہ کل میڈیا سے بات کریں گے اور گفتگو کا فوکس مستقبل پر ہی ہوگا۔ متعدد سابق کھلاڑی بھی انہیں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ کی کمر کی تکلیف اور اوپننگ رول ختم ہونے کے بعد ان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔ وہ پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکے اور ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے ڈراپ ہو گئے تھے۔39 سالہ عثمان خواجہ نے اپنے کیریئر میں 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے، لیکن اب ان کا اوپننگ رول ٹریوس ہیڈ کے حوالے ہو چکا ہے، جس کے بعد ان پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔