منیلا(آئی این پی)ایک طویل القامت مرغ کی شکل کا دنیا کا انوکھا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس نے اپنے منفرد ڈیزائن کی بدولت ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اپنے تعمیراتی ڈیزائن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے منفرد ہوٹل فلپائن میں قائم کیا گیا ہے جو ایک بڑے مرغ کی صورت ہے اور اپنے دلچسپ ڈیزائن کی بدولت اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج بھی ہو چکا ہے۔یہ خوبصورت ہوٹل 114.7 فٹ بلند ہوٹل دور سے دیکھنے میں ایک جہازی سائز اصل مرغے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ ہوٹل میں دیگر ہوٹلوں کی طرح تمام سہولتیں میسر ہیں اور 15ایئرکنڈیشنڈ کمرے بھی موجود ہیں۔