بابر اعظم اور محمد رضوان کی نیو ایئر نائٹ کی خوشیاں وائرل ویڈیو میں دکھیں

بابر اعظم اور محمد رضوان کی نیو ایئر نائٹ کی خوشیاں وائرل ویڈیو میں دکھیں

کئی پاکستانی کرکٹرز نے سالوں سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں حصہ لیا ہے اور موجودہ سیزن میں بھی بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑی ٹیموں میں شامل ہیں۔

آج میلبرن رینیگیڈز اور سڈنی سکسرز کے درمیان ہونے والے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بگ بیش لیگ کے جاری سیزن میں پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں۔میچ سے قبل محمد رضوان نے پریزینٹر مارک ہووارڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کل نیو ایئر نائٹ کے موقع پر وہ اور بابر ساتھ تھے، لیکن ان کی فیملیز الگ الگ ہوٹل میں تھیں۔ اسی دوران بابر اعظم قریب سے گزرتے ہیں اور مارک ہووارڈ کے کہنے پر محمد رضوان انہیں آواز دے کر اپنے پاس بلاتے ہیں۔نیو ایئر نائٹ سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے بتایا کہ وہ دونوں ساتھ تھے اور کنڈیشنز پر بھی کافی باتیں کی گئیں۔ مارک ہووارڈ نے مزید سوال کیا کہ کل نیو ایئر نائٹ ایک ساتھ گزارنے کے بعد آج آپ ان کے خلاف بیٹنگ کریں گے، اور وکٹوں کے پیچھے سے وہ آپ کو تنگ کریں گے، اس پر بابر اعظم نے کہا کہ وہ اس کا عادی نہیں ہیں لیکن آج وہ رضوان کی بیٹنگ کے دوران انہیں ضرور چیلنج کریں گے۔

محمد رضوان نے جواب دیا کہ وہ ہمیشہ بابر اعظم کی عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ اچھے انسان ہیں، لیکن آج چونکہ وہ حریف ہیں، اس لیے وہ اپنی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔یہ میچ دونوں کھلاڑیوں کی ذاتی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا دلچسپ مقابلہ ثابت ہوگا اور بگ بیش لیگ کے شائقین کے لیے خاص دلچسپی کا باعث ہے۔