امریکا نے 12 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی

امریکا نے 12 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق شروع ہو گیا ہے۔

 ان قوانین کے تحت فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے سیکیورٹی قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔امریکی امیگریشن حکام کے مطابق افغانستان، ایران، یمن اور صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ 7 دیگر ممالک پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔امریکی شہریت اور امیگریشن کے ادارے نے کہا ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں اور قوانین کا مقصد غیر ملکی خطرات کو کم کرنا ہے۔