کیپٹن محمد سرور شہید کا 116واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہیدکا116واں یوم پیدائش 10نومبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گاوہ پاک فوج کے وہ شہید تھے جنہیں بعد از شہادت پاکستان کا پہلا نشان حیدر عطاء کیا گیا۔کیپٹن سرور شہید 10نومبر1910ء کو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پیدا ہوئے انہوں نی27جولائی 1948ء کوآزاد کشمیر کے محاذ پرمادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاوہ پاک فوج کے وہ ہیرو تھے جنہیں بعداز شہادت پہلا نشان حیدر عطاء کیا گیا۔