سعودی عرب اور یو اے ای کے بیانات کا خیر مقدم، یمن کی پیش رفت پر گہری نظر ہے: قطری وزارت خارجہ
صنعا‘دوحہ(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات کی افواج نے یمن سے انخلا شروع کر دیا ہے۔ یمنی میڈیا کے مطابق اماراتی فورسز نے بڑے پیمانے پر انخلا کے ایک حصے کے طور پر مشرقی شبوہ صوبے میں فوجی اڈوں کو خالی کرنا شروع کر دیا ‘دریں اثناو قطر کی وزارت خارجہ نے یمن میں ہونے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یمن کی اس تازہ ترین صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ بیان کے مطابق قطر یمن کی جائز حکومت کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ یمن متحد اور محفوظ رہے۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یو اے ای اور سعودی عرب کی جانب سے جاری بیانات پر کہا گیا کہ وزارت برادر ملک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بیانات کا خیر مقدم کرتی ہے جو خطے کے مفادات کو ترجیح دینے، حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کو مضبوط کرنے، اور جی سی سی ممالک کے منشور کی بنیادوں اور اصولوں کی پاسداری کے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں