جمہوری اداروں کی کارکردگی زوال پذیر رہی:پلڈاٹ

 جمہوری اداروں اور حکومتی امور سمیت تمام معاملات پر سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اثر و رسوخ کو مضبوط کردیا
 پارلیمنٹ نے نتیجہ خیز 27ویں آئینی ترمیم کو محدود بحث اور اتفاق رائے سے منظور کیا:جائزہ رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ)نے پاکستان میں جمہوریت کے معیار پر جائزہ رپورٹ برائے   2025 جاری کردی۔پلڈاٹ کی طرف سے رپورٹ میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ جمہوری ادارے ظاہری طور پر اپنی شکل برقرار رکھنے میں تو کامیاب رہے لیکن عملی طور پر ان کی کارکردگی سکیورٹی پر مبنی طرز حکمرانی کے باعث بتدریج زوال پذیری کا شکار رہی،  2025 میں مجموعی طور پر ہائبرڈ طرز حکمرانی کے ماڈل کو کسی قسم کے رکاوٹ کی بجائے استحکام حاصل رہا۔سکیورٹی پر مبنی ماحول نے بالخصوص مئی 2025 میں پاک بھارت مسلح تصادم کے بعد سے پاکستان میں جمہوری اداروں اور حکومتی امور سمیت تمام معاملات پر سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اثر و رسوخ کو مزید مضبوط کردیا، اس  ’’ہائبرڈ‘‘ماڈل کو سویلین حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہی،علاقائی سلامتی کے پیش نظر بشمول بھارت اور افغانستان کے ساتھ کشیدگی، مسلسل داخلی شورشوں اور شدید سیاسی تقسیم  نے پاکستان کو ایک سکیورٹی پر مبنی ریاست بننے میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پلڈاٹ کے مطابق 2025 نے ایک ہائبرڈ طرز حکمرانی کے ماڈل کو ادارہ جاتی نشان زدگی فراہم کیا