سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میںہزاروں افراد کی شرکت

چیف ایڈوائزار محمد یونس بھی شریک ہوئے ‘سردار ایاز صادق نے نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی
امن و امان برقرار رکھنے کے لئے 10 ہزار سکیورٹی اہلکارتعینات‘بنگلہ دیش میں تین روزہ قومی سوگ
ڈھاکہ (آن لائن)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزار محمد یونس سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نینماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ جنوبی ایشیا کے اعلیٰ حکام اور مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیا الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ عبوری حکومت نے خالدہ ضیا کے انتقال پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا اور بدھ کو سرکاری تعطیل قرار دیا۔ ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا تا