کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑ مارا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما اور وہ دونوں کمال راشد خان کے ممبئی والے گھر پر آئے تھے اور ہنگامہ کیا تھا۔کے آر کے نے بتایا کہ دونوں شخصیات نشے میں تھیں اور ان کے گھر پہنچنے کے بعد سکیورٹی گارڈ سے ملاقات کی اجازت طلب کی، جسے گارڈ نے مسترد کر دیا۔ اس کے بعد وہ دونوں باہر تصویریں کھنچوانے لگے اور کمال راشد خان سے ملنے کی ضد کرتے رہے۔ جب وہ جانے سے انکار کر گئے تو سکیورٹی گارڈ کو انہیں تھپڑ مار کر باہر نکالنا پڑا۔کے آر کے نے مزید بتایا کہ وہ صبح کو کپل کے ٹوئٹس پر ردعمل دیتے ہوئے ان سے بات چیت کی۔ اس کے بعد میکا سنگھ، جو کہ کے آر کے کے ہمسائے ہیں، کے گھر جا کر انہیں وارننگ دی۔ بعد میں میکا سنگھ نے معافی مانگی۔