حج پیکیج 11لاکھ 75 ہزار روپے کے بجائے 11 لاکھ روپے رکھنے کا فیصلہ
5ہزار کو ٹہ کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائینگی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سرکاری سکیم کے تحت 2025 میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئیرواں ماہ کے دوسرے ہفتے محدود دنوں کیلئے درخواستیں طلب کئیجانے کی تجویز زیرغور ہے، حج پیکیج 11لاکھ 75 ہزار کے بجائے کم و بیش 11 لاکھ ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کیتحت مقررہ کوٹے سے درخواستیں کم موصول ہوئیں اور مقررہ کوٹے کے مطابق درخواستیں وصول کرنے کیلئے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے وزارت مذہبی امور کم وپیش پانچ ہزار درخواستوں کی وصولی کا اعلان کرے گی اور پہلے آ ئیے پہلے پا ئیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔