اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شاہین کا پاسپورٹ فعال کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شاہین کا پاسپورٹ فعال کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کا پاسپورٹ بلاک ہونے سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

 حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے اور امیگریشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شاہین کا پاسپورٹ ٹیکنیکل خرابی کے باعث غیرفعال ہوا تھا، جس کا ایف آئی اے سے کوئی تعلق نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ اب فعال ہو چکا ہے اور معاملہ حل ہو چکا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس کو 13 جنوری تک زیر التوا رکھا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق شعیب شاہین کا پاسپورٹ اب فعال اور دوبارہ استعمال کے لیے دستیاب ہو گا۔