رغد صدام حسین کا نئے انکشافات: والد کی پھانسی سے قبل امریکی وکیل نے آگاہ کیا

رغد صدام حسین کا نئے انکشافات: والد کی پھانسی سے قبل امریکی وکیل نے آگاہ کیا

ویب ڈیسک: عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے کہا ہے کہ امریکی وکیل کلارک نے والد کی پھانسی کا فیصلہ جاری ہونے سے پہلے ہی انہیں آگاہ کر دیا تھا۔

رغد نے اپنے والد کی 18 ویں برسی کے موقع پر عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ صدام حسین نے اپنی یادداشتوں میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ النامق خاندان نے ان کے بارے میں اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ اگر عراقیوں نے انہیں چنا تو سیاست میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔رغد نے مزید کہا کہ اس وقت پورا خطہ المیوں کی لپیٹ میں ہے اور عراقیوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی بیرونی ایجنڈے کو مسترد کردیں اور فرقہ واریت کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں سیاست میں کام کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

رغد صدام حسین نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں عرب خطہ کئی چیلنجز اور خطرناک واقعات کا سامنا کر رہا ہے، اور عراق بھی ان مشکلات سے گزر سکتا ہے، جو دوسرے ممالک سے زیادہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔