رولز 17اے کے فیصلہ کو سپریم کورٹ مین چیلنج کرنے پر غور

لاہور(دانش منیر سے)رولز 17 اے کی بحالی کا معاملہ پنجاب حکومت کا رولز 17اے کے فیصلہ کو  سپریم کورٹ مین چیلنج کرنے پر غور جاری زرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رولز 17 اے سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے  فیصلہ کو چیلنج کرنے سے متعلق اعلی سطح اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،پنجاب حکومت کے محکمہ  ریگولیشن کی جانب سے رولز 17 اے سے متعلق عدالتی فیصلہ کی مصدقہ کاپی  ملنے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا ، ذرائع کے مطابق محکمہ ریگولیشن کی جانب سے تمام پہلوؤں پر غور جاری ہے،عدالتی فیصلہ پر  محکمہ قانون پنجاب سے بھی تجاویز مانگی جائیں گی محکمہ قانون کی تجاویز کے بعد رولز 17 اے کی بحالی یا سپریم کورٹ مین چیلنج کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ،ذرائع نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روح سے رولز 17 اے کی بحالی کی صورت میں دوبارہ صوبائی کابینہ کو لکھا جائے گا ،محکمہ ریگولیشن صوبائی کابینہ کو رولز 17 اے کی بحالی کی سمری ارسال کرئے گا پنجاب صوبائی کابینہ رولز 17 اے کی بحالی سے متعلق فیصلہ کریے گی۔ پنجاب حکومت نے رولز 17 اے ختم کرکیسرکاری ملازمین کی دوران سروس انتقال پر بچوں کی ملازمت کی سہولت ختم کردی تھی