آئینی عدالت میں سماعت کم سے کم دو رکنی بینچ کرے گا، اسکے فیصلے کے خلاف سماعت کم از کم تین رکنی بینچ کرے گا‘ سپریم کورٹ کے وکلا آئینی عدالت میں پیش ہونے کے اہل ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی آئینی عدالت نے فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی عدالت کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے لیے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کیا جائے گا۔فل کورٹ نے فیصلہ کیا کہ وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کم سے کم دو رکنی بینچ کرے گا، دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف مقدمات کی سماعت کم از کم تین رکنی بینچ کرے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بتایا گیا سپریم کورٹ کے وکلا آئینی عدالت میں پیش ہونے کے اہل ہوں گے۔