مطالبات تحریری ہوں گے یا نہیں‘ اپوزیشن کمیٹی اتفاق رائے سے طے کرے گی‘حامد رضا
اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن کی کمیٹی کا مذاکرات سے قبل اپنا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن کی سات رکنی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری سے پہلے طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے مشاورت کرے گی ۔اجلاس میں حکومت سے 2 جنوری کو مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ صاحبزادہ حامد رضا ترجمان اپوزیشن کمیٹی نے بتایا کہ مطالبات تحریری ہوں گے یا نہیں اس معاملے سے متعلق اپوزیشن کمیٹی اتفاق رائے سے طے کرے گی۔