پرائمری سکولوں میں 5لاکھ 29ہزار ، ایلیمنٹری سکولوں میں 3لاکھ 61ہزار پودے لگائے جائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے سکولوں میں 17لاکھ 81ہزار پودے لگانے کا اعلان کردیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔ پرائمری سکولوں میں 5لاکھ 29ہزار جبکہ ایلیمنٹری سکولوں میں 3لاکھ 61ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 8لاکھ 90ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ایک پرائمری سکول میں 20،مڈل میں 50، ہائی اور ہائرسیکنڈری میں 100پودے لگائے جائیں گے۔