سجل علی نے اپنی سالگرہ کو اب تک کی سب سے یادگار قرار دے دیا

سجل علی نے اپنی سالگرہ کو اب تک کی سب سے یادگار قرار دے دیا

اداکارہ سجل علی نے اپنی حالیہ سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے اب تک کی سب سے بہترین اور یادگار سالگرہ قرار دیا ہے۔

 انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے بہت خاص اور خوشی کا لمحہ رہا۔سجل علی نے ہر پیغام اور دعا پر محبت اور مہربانی محسوس کی اور ان افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی زندگی میں خوش بختی اور خوشیوں کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس نئے سال میں امید، شکرگزاری اور خود پر مہربان ہونے کا عزم لے کر آگے بڑھ رہی ہیں۔اس موقع پر، انہوں نے اپنی بہن صبور علی کا خاص شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی سالگرہ پر کیک اور محبت دی۔ واضح رہے کہ سجل علی 17 جنوری 1994 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور 2011 میں ٹیلی ویژن ڈرامہ ’محمودآباد کی ملکائیں‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

انہوں نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی پہچان بنائی، اور 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’موم‘ میں کام کیا، جہاں وہ سری دیوی کی بیٹی کے کردار میں نظر آئیں۔سجل علی کی یہ سالگرہ ان کے مداحوں کے لیے بھی خاص رہی، جنہوں نے سوشل میڈیا پر ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔