غزہ (آئی این پی ) یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قید ی نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2بیٹیوں سے ملاقات کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز 3اسرائیلی اور 5تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جن میں 47سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزاد ملی۔ رپورٹ کے مطابق حسین نصر کواسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین نصر کی گرفتاری کے بعد ان کی 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں جو اب 21 اور 22 سال کی ہیں۔اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے ۔