بنکاک(آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش کے عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی یہ ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، بنگلادیش میں شیخ حسینہ کا اقتدار ختم ہونے کے بعد محمد یونس کی مودی سے یہ پہلی ملاقات تھی۔بھارتی خارجہ سیکرٹری وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے ملاقات کے دوران بنگلا دیش میں اقلیتوں، خاص طور پر ہندو برادری کی سلامتی اور تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔