نابلس:اسرائیلی پولیس سے جھڑپ میں سرایا القدس کے کمانڈر شہید

نابلس بٹالین کے سینئرکمانڈر42سالہ قاسم اکلک اسرائیلی اہداف کیخلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے،مغربی کنارے جھڑپ میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 5زخمی
  غزہ (آئی این پی )شمالی مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ روس حین سے تعلق رکھنے والے کِفر بریگیڈ کے ہارو جاسوس یونٹ کا 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ لیام ہازی گزشتہ ہفتے شمالی مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے انسداد دہشت گردی کے ایک بڑے آپریشن کے دوران ہلاک ہوا ہے۔اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ پانچ زخمی فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے،3 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ایک کی حالت بہتر ہے۔آئی ڈی ایف کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہارو یونٹ کے فوجیوں نے جنین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہونے کے بعد کم از کم 2 مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، زخمی فوجیوں کو نکالنے کے دوران اسرائیلی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے علاقے میں فضائی حملہ کیا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں فلسطینی مزاحمت کار جائے وقوعہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔دریں اثنا، گذشتہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم سرایا القدس کی نابلس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم آکلک شہید ہوگئے۔آئی ڈی ایف، اسرائیلی پولیس اور شین بیت نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 42 سالہ قاسم اکلک اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور پیش رفت میں ملوث تھے۔پولیس نے بتایا کہ ہینڈ گن سے لیس اکلک نے فرار ہونے کی کوشش کی جب یام افسران نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد افسروں نے فائرنگ کی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔فلسطینی اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ قاسم اکلک نابلس بٹالین کے سینئر کمانڈر تھے۔فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہیں قاسم اکلک کی موت کی اطلاع دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کی لاش اسرائیلی حکام کے قبضے میں ہے۔