اسلام آباد ہائیکورٹ میں باہر سے جج نہ لائیں:صدر‘چیف جسٹس کو خط

 3 سینئر ججز سے چیف جسٹس بنایا جائے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کیلئے وجوہات دینا ضروری ہے
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججوں نے خط لکھا‘دوسری عدالتوں کو بھی کاپی بھجوا دی

اسلام آباد (آئی این  پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے صدرِمملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے اسلام آبادہائیکورٹ میں چیف جسٹس نہ لایا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی 3 سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے جبکہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کیلئے وجوہات دینابھی ضروری ہے۔سندھ ہائیکورٹ، لاہورہائیکورٹ اور اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط کی کاپی بھجوا دی گئی ہے۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے  اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججز نے خط لکھا اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی لسٹ کیسے تبدیل ہوسکتی ہے؟