اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ 3روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے، آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشین گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔