شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائی وے کی عدم دلچسپی سے سڑکوں کی مرمت نہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد روڈ،بھکھی روڈ، طارق روڈ، آبادی نیشنل ماڈل ہائی سکول سڑکوں کی ریپئرنگ اور پیچ ورک کے ڈیڑھ سے دو کروڑ کے ٹینڈر دو ماہ قبل ہوئے تھے جن پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوا ۔ ایکسین ہائی وے نے رابطہ پر بتایا ٹینڈر ہوئے ہیں مگر فنڈز کی عدم دستیابی پر ٹھیکیداروں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیے۔