امام مسجد پر تشدد ، اذا ن ، امامت سے روک دیا،نمازیو ں کا احتجاج

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ )امام مسجد پر تشدد ، اذا ن اور امامت سے بھی روک دیا،نمازیو ں کا احتجاج۔ آبادی چا ٹیلاں والی کی مسجد کے امام ابراہیم بھٹی حسب معمول 5 بجے فجر کی اذان اور نماز کی امامت کیلئے گھر سے نکلے تو ملزم جلال دین ، حسن ،عامر ،مع3 نامعلوم افراد نے پسٹل کا بٹ مارا جو آنکھ پر لگنے سے امام مسجد زخمی ہوگئے۔ملزموں نے شدید تشدد کر کے جیب سے گرنے والی رقم بھی اٹھا لی۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم ابراہیم کو فارغ کر کے کسی اور کو امام مسجد رکھنا چاہتے ہیں۔ابراہیم بھٹی نے تھانے میں کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔