حکومت مخالف تقریر ، امام مسجد پر مقدمہ

تھانہ غازی آباد کی حدود 27 گیارہ ایل میں امام مسجد مولوی بشیر احمد لا و وڈ سپیکر پر حکومت مخالف تقریر کر رہے تھے
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) حکومت مخالف تقریر کرنے کے الزام میں امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ غازی آباد کی حدود 27 گیارہ ایل میں امام مسجد مولوی بشیر احمد لا و وڈ سپیکر پر حکومت مخالف تقریر کر رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو امام مسجد فرار ہو گیا۔ پولیس نے غلام اصغر اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔