لاہور (کرائم رپورٹر)مین مارکیٹ گلبرگ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے بائیک کو ٹکر ماری،جس کے باعث موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا،حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی۔