کراچی ،گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد

علاقے میں خوف وہراس قانونی کارروائی, ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتا ل منتقل 
کراچی(آئی این پی ) کراچی میں گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔بعدازاں، ملنے والے انسانی دھڑ کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او محمد نعیم راجپوت نے کہا کہ انسانی دھڑ کوئی نامعلوم ملزم یا ملزمان پھینک کر فرار ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ انسانی دھڑ پھینکنے والے کا معلوم ہو سکے۔