فیسٹیول میں متعدد معزز شخصیات اور سفارت کار سمیت سات ہزار افراد نے شرکت کی
بین الاقوامی اور مقامی کھانوں کی غیر معمولی ورائٹی , مہمانوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملا
اسلام آباد (آئی این پی )ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل سکول اور ویسٹ منسٹر اکیڈمی اسلام آباد نے اپنے ایچ 8-کیمپس میں نہایت شاندار اور بے حد متوقع فوڈ فیسٹیول 2025 کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس سال کا فیسٹیول ثقافتی تنوع، ذائقوں کی رنگا رنگی اور باہمی ہم آہنگی کی حقیقی روح کا حسین امتزاج تھا۔ جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے سات ہزار سے زائد شرکا، جن میں متعدد معزز شخصیات اور سفارت کار بھی شامل تھے، نے اس تقریب کو عالمی ذائقوں، متنوع ثقافتوں اور اتحاد و ہم آہنگی کا خوب صورت مظہر بنا دیا۔فیسٹیول میں بین الاقوامی اور مقامی کھانوں کی غیر معمولی ورائٹی پیش کی گئی، جس سے مہمانوں کو دنیا بھر کے ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا