فیصل آباد‘معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کا آہنی راڈ سے حملہ ،نو جوان قتل

 ملزموں ارشاد وغیرہ نے جرم چھپانے کیلئے نعش نہر میں پھینک دی ،مقدمہ درج
فیصل آباد (آن لائن)معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کا آہنی راڈ سے حملہ ،نو جوان قتل ، ملزموں ارشاد وغیرہ نے جرم چھپانے کیلئے نعش نہر میں پھینک دی ،مقدمہ درج ،تفصیل کے مطا بق نواحی علاقہ 232ر ب معمولی جھگڑے کے دوران ارشاد وغیرہ مشتعل ملزموں نے آہنی راڈ کے پے در پے وار کر کے عامر علی موت کے گھاٹ اتار دیا اور اپنا جرم چھپا نے کیلئے نعش نہر میں بہادی ،پویس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے اور مقدمہ درج کرلیا ۔