پی پی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں: خورشید احمد شاہ

جمہوریت اور جدوجہد کے باب میں پیپلز پارٹی شاندار اور ناقابل فراموش سیاسی تاریخ رکھتی ہے
سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، اَئین سازی، دفاع وطن اور پاک چین دوستی کیلئے عظیم جدوجہد کی۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنا کرعظیم کامیابیاں حاصل کیں۔ بھٹو خاندان نے جمہوریت، آئین اور ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ جمہوریت اور جدوجہد کے باب میں پیپلز پارٹی شاندار اور ناقابل فراموش سیاسی تاریخ رکھتی ہے۔