جج طاہرعباس سپراکیس کی سماعت کریں گے،ملزمان پرفردجرم‘ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت5دسمبرکوہوگی۔ جج طاہرعباس سپراکیس کی سماعت کریں گے،ملزمان پرفردجرم عائدکی جائیگی۔عدالت پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔سابقہ سماعت پرعدالت کی جانب سے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔ کیس کی اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش ہونے والے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی تھی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔